Cloud Front
Dr Zakir Naik

ذاکر نائیک بھارتی حکام کوانٹرنیٹ پر جوابات دینے کیلئے تیار

اسلامی اسکالر نے اپنے وکیل کے ذریعے بھارتی حکام سے سوالنامہ مانگ لیا

نئی دہلی: معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹرذاکر نائیک منی لانڈرنگ کیس میں بھاتی حکام کوانٹرنیٹ پر جوابات دینے کیلئے تیار ہوگئے ہیں، اسلامی اسکالر نے اپنے وکیل کے ذریعے بھارتی حکام سے سوالنامہ مانگ لیا ہے ، بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کو طلب کررکھاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹرذاکر نائیک اپنے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں بھارتی حکام کے سوالات کے جواب دینے کوتیار ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ذاکر نائیک نے اپنے وکیل کے ذریعے بھارتی حکام کا سوالنامہ مانگا ہے ،ان کے وکیل کے مطابق ذاکر نائیک انٹرنیٹ پرسوالوں کے جواب دینے کوتیارہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں ذاکرنائیک کوطلب کررکھاہے ، ذاکر نائیک اوران کی اسلامک ریسرچ فاونڈیشن پرغیر قانونی سرگرمیوں کا الزام ہے