Cloud Front

کمپیئر نے آسکرایوارڈ2017ء میں بہترین فلم کا نام غلط اناؤنس کردیا

واشنگٹن: آسکر ایوارڈ2017ء کی تقریب میں کمپیئر نے بہترین فلم کا نام ’’مون لائٹ‘‘ کی بجائے ’’لالالینڈ‘‘ کااعلان کردیا جس کے بعد کمپیئر نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے دوبارہ سے ’’مون لائٹ‘‘ فلم کو آسکر کی 2017ء بہترین فلم قرار دیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز آسکر ایوارڈ2017ء کی رنگا رنگ تقریب شروع ہوئی تو پوری دنیا کی نظریں آسکر ایوارڈ پر جم گئیں لیکن آسکر ایوارڈ میں اس وقت سنسنی پیدا ہو گئی جب کمپیئر نے آسکر ایوارڈ کی تقریب میں بہترین فلم کا نام ’’مون لائٹ‘‘ کی بجائے ’’لالالینڈ‘‘ کو قراردیدیا لیکن کچھ ہی دیر بعد کمپیئر نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے دوبارہ سے مون لائٹ فلم کو آسکر کی بہترین فلم 2017ء قراردیا۔