Cloud Front

دہشت گردی کا اسلام سے تعلق نہیں، امریکی مشیر قومی سلامتی

اسلامی دہشت گردی کی اصطلاح غلط ہے ، دہشت گرد کارروائیاں غیر اسلامی ہوتی ہیں، لیفٹیننٹ جنرل ایچ آر مک ماسٹر

ؑ واشنگٹن : امریکی قومی سلامتی کے نئے مشیر نے اپنے اسٹاف سے کہا ہے کہ دہشت گردی کا اسلام سے تعلق نہیں ہے ،وہ مسلمان جو دہشت گرد کارروائیاں کرتے ہیں، وہ اسلام کا نام خراب کر رہے ہیں، اسلامی دہشت گردی کی اصطلاح غلط ہے ، دہشت گرد کارروائیاں غیر اسلامی ہوتی ہیں۔ ان کا یہ بیان ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے سینئر مشیروں کے موقف سے انحراف ہے۔نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ایچ آر مک ماسٹر نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ارکان سے کہاہے کہ انتہاپسند اسلامی دہشت گردی کی اصطلاح غیر منفعت بخش رہی ہے کیونکہ دہشت گرد کارروائیاں غیر اسلامی ہوتی ہیں۔قومی سلامتی کونسل کے سربراہ کے یہ تبصرے ان الفاظ کے برعکس ہیں جو صدر ٹرمپ اور قومی سلامتی کے سابقہ مشیر مائیکل فلین استعمال کرتے رہے ہیں۔فلین کو روسی سفارت کار سے ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت کے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کو گمراہ کرنے پر اپنا عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔مک ماسٹر نے جو الفاظ استعمال کیے ہیں وہ سابق صدر براک اوباما اور جارج ڈبلیو بش کے موقف کے زیادہ قریب ہیں۔