Cloud Front

فاروق ستار، عامر لیاقت اور خالد مقبول کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

فاروق ستار، عامر لیاقت اور خالد مقبول کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

کراچی، اشتعال انگیزتقاریر ،خصوصی عدالت کا مفرورملزمان کانام ای سی ایل میں شامل کرنے کاحکم
کراچی : کراچی میں انسدادہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیزتقاریرمیں سہولت کاری کے مقدمات میں مفرورملزمان فاروق ستار،خالد مقبول صدیقی اورعامرلیاقت کانام ای سی ایل میں شامل کرنے کاحکم دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیزتقاریرمیں سہولت کاری فراہم کرنے کے متعلق3 مقدمات کی سماعت کے دوران بارباروارنٹ گرفتاری جاری ہونے اورملزمان متحدہ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار،خالد مقبول صدیقی ،عامرلیاقت سمیت تمام مفرورملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیاہے ملزمان کے خلاف ضلع ملیرکے مختلف تھانوں میں اشتعال انگیزتقاریرمیں سہولت کاری کے الزام میں تین مقدمات درج ہیں۔