Cloud Front
rangers

رینجرز نے کر اچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا

ایم کیو ایم لندن کے دفتر میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد

کراچی: کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ایم کیو ایم لندن کے دفتر میں چھپایا گیا اسلحہ رینجرز نے برآمد کرلیا۔رینجرز نے دعویٰ کیا ہے کہ پکڑا گیا اسلحہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونا تھا۔ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق رینجرز کو لیاقت آباد نمبر چار میں واقع ایم کیو ایم یونٹ آفس 164 میں اسلحہ کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس پر فوری کارروائی کی گئی۔برآمد کیے گئے اسلحہ میں 3 ٹرپل ٹو رائفل ، 3 ایس ایم جیز ، 1 جی تھری ، 8 پستول اور ایس ایم جیز کے 1800 راونڈز شامل ہیں۔ رینجرز کا دعویٰ ہے کہ یہ اسلحہ شہر میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے استعمال ہونا تھا۔چھپایا گیا اسلحہ ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے شرپسند عناصر کا ہے۔