Cloud Front

لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل رکوانے کیلئے پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

فائنل سکیورٹی رسک ہے اور غیر ملکیوں سمیت ہزاروں لوگ ایونٹ میں شرکت کریں گے، متن

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل )کا فائنل لاہور میں کرانے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کے فیصلے پر پی ٹی آئی نے قرارداد جمع کرائی۔قرارداد کے متن کے متن میں لکھا گیا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں نہ کرایا جائے کیونکہ سکیورٹی رسک ہے اور غیر ملکیوں سمیت ہزاروں لوگ ایونٹ میں شرکت کریں گے۔فائنل کیخلاف قرارداد پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی برائے اقلیتی امور شنیلا روتھ نے جمع کرائی۔قبل ازیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گذشتہ روز فائنل کے بارے میں بیان دیتے ہوئے اس فیصلے کو پاگل پن قرار دیا تھا۔