Cloud Front
ISIS

داعشی خلیفہ کا اپنے حامیوں کے سامنے شکست کا اعتراف

البغدادی کا جنگجوؤں کو پہاڑی علاقوں میں فرار کی ہدایت ،پکڑے جانے کے بجائے خود کو دھماکوں سے اڑا دینے کو ترجیح دیں،داعش سربراہ

بغداد : شدت پسند گروہ داعش کے سربراہ ’خلیفہ‘ ابو بکر البغدادی نے حامی جنگجوؤں کے سامنے تنظیم کی شکست فاش کا اعتراف کر لیا ہے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کہ ابو بکر البغدادی نے اپنے حامیوں سے خطاب میں اعتراف کیا ہے کہ حالیہ عرصے کے دوران جاری رہنے والی لڑائی میں داعش کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔البغدادی نے اپنے خطاب میں جنگجوؤں سے کہا ہے کہ وہ گرفتاریوں سے بچنے کے لیے پہاڑی علاقوں میں فرار ہوں اور سکیورٹی فورسز کی نظروں سے اوجھل ہوجائیں۔ نینویٰ گورنری کے شہروں میں جس تیزی کے ساتھ داعش کو شکست اور پسپائی کا سامنا ہے اس کے اعتبار سے البغدادی کی یہ تقریر ان کا الوداعی خطبہ قرار دی جاسکتی ہے۔

داعشی خلیفہ نے جنگجوؤں سے کہا ہے کہ جب فوج ان کا محاصرہ کرلے تو وہ پکڑے جانے کے بجائے خود کو دھماکوں سے اڑا دینے کو ترجیح دیں۔ داعش کی مجلس شوریٰ کے تمام ارکان نینویٰ اور تلعفر سے شام کی طرف بھاگ گئے ہیں۔ البغدادی کے مقربین بھی شام اور عراق کی سرحد پر مسلسل اپنے ٹھکانے بدلتے رہتے ہیں۔ داعشی سربراہ نے تنظیم کا فوج اور مہاجرین کا دفتر بند کرنے اور بیرون ملک سے آئے تمام جنگجوؤں کو اپنی مرضی کے مطابق واپس اپنے ملکوں کو جانے کا بھی اختیار دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں یہ بھی کہا ہے کہ اگر وہ محاصرے میں آئیں تو خود کو دھماکوں سے اڑا کر ‘شہید‘ ہوجائیں