Cloud Front

کوئٹہ ، سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی

شہر کی جانب آنے اور جانے والی ٹریفک کو بھی روک دیا گیا ، سکیورٹی ذرائع

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کیچی بیگ کے قریب سڑک کنارے نصب دھماکے میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ کیچی بیگ کے قریب سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 3 سکیورٹی اہلکار محمد جاوید، قدرت اللہ، عبدالرؤف اورایک راہ گیر شامل ہے جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ایف سی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے میں فورسزکی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جبکہ دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ فورسز کے اعلی حکام بھی جائے وقوعہ پہنچ گئے جب کہ شہر کی جانب آنے اور جانے والی ٹریفک کو بھی روک دیا گیا ہے۔