Cloud Front

آزاد کشمیر کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

راجہ نصیر ،وقار نور اور چوہدری مسعور خالد کو کابینہ میں شامل کیا جائیگا
ناصرہ خان کشمیر کلچرل اکیڈمی،طاہر اقبال کو معائنہ کمیشن لگائے جانے کاا مکان

راولاکوٹ: آزادکشمیر حکومت نے کابینہ میں مزید اضافے کا فیصلہ کیا ہے ۔رواں ماہ تین ممبران اسمبلی راجہ نصیر ،وقار نور اور چوہدری مسعور خالد کو آزادکشمیر کابینہ میں شامل کرنے اور صدر ریاست کے مشیر کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے ن لیگی خاتون رہنما ناصرہ خان کو چیئرپرسن کشمیر کلچرل اکیڈمی اور جے کے پی پی چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہونے والے سینئر وزیر طارق فاروق کے ہم زلف طاہر اقبال چغتائی کو چیئرمین معائنہ کمیشن بنائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے