Cloud Front
pcb

پی ایس ایل فائنل، قذافی سٹیڈیم کے اردگرد علاقوں میں گیس منقطع کرنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)فائنل کیلئے قذافی سٹیڈیم کے اردگرد علاقوں میں گیس منقطع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل فائنل کے بعد 6 مارچ کو گیس کی فراہمی بحال کی جائے گی۔نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انجینئرز قذافی سٹیڈیم میں موجود رہیں گے۔قبل ازیں پی ایس ایل کے لاہور میں 5 مارچ کو ہونے والے فائنل کیلئے موبائل فون کی کوریج بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔