Cloud Front

رسک سے بھرپور کردار کرنے کی خواہش ہے :کترینہ کیف

ممبئی: بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف نے کہا کہ فلموں میں کچھ مختلف اور رسکی قسم کے کردار کرنے کی شدید خواہش ہے۔بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کترینہ کیف نے کہا کہ اتنا عرصہ اداکاری کرنے کے بعد اب کچھ چیلنج سے بھرپور کردار کرنے کی خواہش ہے ،انہوں نے کہا کہ اب اگر کسی مختلف کردار کی پیشکش ہوئی تو رسک لینے سے کبھی نہیں گھبراؤں گی۔