Cloud Front
Donald Trump

ڈونلڈ ٹرمپ نے سب سے بڑے امریکی بحری بیڑے کا افتتاح کر دیا

قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔ فوج کو صرف جیتنے پر فوکس کرنا ہو گا۔ٹرمپ

ورجینیا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سب سے بڑے امریکی بحری بیڑے کا افتتاح کر دیا۔ یہ بیڑہ 70 لڑاکا طیاروں سمیت دفاعی سازو سامان لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ نیوپورٹ ورجینیا میں ہونے والی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بحریہ کو مضبوط کرنے کیلئے تمام وسائل مہیا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔