Cloud Front
American Senat

کرسٹوفر اسٹیل، ٹرمپ اور روس تعلقات سے متعلق ثبوت دیں ،امریکی سینیٹرز

لندن: امریکی سینیٹرزنے سابق برطانوی جاسوس کرسٹوفر اسٹیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹرمپ اور روس کے درمیان تعلقات کے حوالے سے ثبوت فراہم کریں۔ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ری پبلکن اور ڈیموکریٹ ارکان مشترکہ طور پر برطانوی خفیہ ایجنسی کے سابق اہلکار کرسٹوفر اسٹیل سے خفیہ طور پر برطانیہ یا پھر کسی بھی جگہ پر ملاقات بھی کرنا چاہتے ہیں تاکہ ان سے ٹرمپ اور روس کے تعلقات پر ان کے تیار کیے گئے ثبوتوں پر بات کرسکیں۔کرسٹوفر اسٹیل کچھ عرصے سے اس سلسلے میں تحقیقات کررہے تھے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی حکومت کے درمیان تعلقات کی نوعیت اور وسعت کیا ہے؟ انہوں نے اس بارے میں ایک اہم رپورٹ تیار کی تھی۔اس رپورٹ کو ڈونلڈ ٹرمپ نے جعلی قرار دیتے ہوئے کرسٹوفر اسٹیل کو ایک ناکام جاسوس قرار دیا تھا۔دوسری جانب کرسٹوفر اسٹیل کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ اگر سیکورٹی خدشات دور کردیے جائیں توکرسٹوفر امریکی سینیٹرز سے ملاقات پر آمادہ ہوسکتے ہیں۔