Cloud Front
Ayyan Ali

ایان علی کیس میں وزارت داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

ایان علی نے سیکرٹری داخلہ، ایف آئی اے، امیگریشن اوف دیگرحکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کررکھی تھی

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج نا کرنے پروزارت داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔ماڈل ایان علی نے عدالتی حکم کے باوجود اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج نہ کرنے پرسیکرٹری داخلہ، ایف آئی اے، امیگریشن اوردیگر حکام کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائرکی تھی۔سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف اختیارکیا کہ ایان کا نام ای سی ایل سے عدالتی حکم پرخارج کیا اوروہ بیرون ملک جاچکی ہیں، جس کے بعد اب توہین عدالت کی درخواست غیرموثرہوچکی ہے، اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ اس مقدمے کو خارج کیا جائے۔ عدالت عالیہ نے درخواست غیرموثر قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔