Cloud Front
rangers

چارسدہ، آپریشن رد الفساد کے دوران متعدد مشتبہ اور افغانی باشند ے اسلحے سمیت گرفتار

چارسدہ: چار سدہ میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے آپریشن رد الفساد کے دوران متعدد مشتبہ افراد اور افغانی باشندوں سمیت اشتہاریوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔ پولیس حکام کے مطابق یہ کارروائی جمعہ کے روز چار سدہ کے تھانہ کی حدود میں کی گئی ۔ پولیس حکام نے بتایا کہ دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس اور سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں اٹھائیس مشتبہ افراد ، پانچ افغانی اور تین اشتہاریوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی بتایا گیا ہے کہ آپریشن میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا جن میں پانچ ایس ایم جی ، پانچ پستول ، تین ہینڈ گرنیڈ اور سینکڑوں کارتوس شامل ہیں پولیس حکام کے مطابق گرفتار افراد سے تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے