Cloud Front
PSL logo

پی ایس ایل فائنل،بک میکرز نے لاہور کے بڑے ہوٹلوں میں ڈیرے ڈال لئے

پی ایس ایل فائنل،بک میکرز نے لاہور کے بڑے ہوٹلوں میں ڈیرے ڈال لئے،ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جوا ہوگا:بکیز کا دعویٰ

لاہور: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے لاہور میں ہونے والے فائنل کیلئے بک میکرز نے بڑے ہوٹلوں میں ڈیرے ڈال لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق موبائل فون ٹریس ہونے کے خطرے کے پیش نظر بکیز نے واٹس ایپ اور وائبر کا استعمال شروع کردیا ہے جبکہ ایک بک میکرز نے دعویٰ کیا ہے کہ فائنل میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جوا ہوگا اور پاکستانی بکیز کو ممبئی اور کلکتہ سے ہاٹ لائن ملے گی۔یاد رہے کہ پی ایس ایل کا فائنل 5 مارچ کو قذافی سٹیڈیم کو لاہور میں ہوگا اور اس سے قبل دبئی میں سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر شرجیل خان اور خالد لطیف کو پی سی بی پہلے ہی معطل کرچکا ہے۔