Cloud Front

پی آئی اے پریمیئر سروس کیلئے مہنگی لیز پر لیاطیارہ واپس

سری لنکن ایئربس 330 کیلئے 19ملین ڈالر سے زائد ادا کیے گئے :ذرائع

کراچی : قومی ایئرلائنز کی پریمیئر سروس کے لیے مہنگی لیز پر لیے گئے طیارے کو واپس کردیا گیا۔سری لنکن ایئربس 330 کے لیے قومی ایئرلائنز نے 19ملین ڈالر سے زائد ادا کیے۔ذرائع کے مطابق اس طیارے کی فلائنگ آورز کی مد میں مبینہ طور پر 6ماہ تک فی گھنٹہ 8ہزار ڈالر سے زائد کی ادائیگی کی جاتی رہی۔19ملین ڈالر کی مجموعی ادا شدہ رقم طیارے کے ساتھ موجود غیر ملکی عملے کی تنخواہ،لیز رقم کی مد میں صرف ہوئی،مذکورہ طیارے کی لندن سیکٹر پروازوں پر سیٹ اور لوڈ فیکٹر مبینہ طور پر پلان کے مطابق نہیں رہا،اگست 2016 میں حاصل کردہ طیارے کو لندن کیلئے پریمیئر پروازوں پر استعمال کیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے کا حصول پیپرا قوانین کے تحت مارکیٹ ریٹ پر کیا گیا۔