Cloud Front

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا پشاور زلمی کیلئے 2 کروڑ روپے انعام کا اعلان

زلمی ٹیم کا پشاور میں پرتپاک استقبال کیا جائے گا، پرویز خٹک

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پی ایس فائنل جیتنے والی ٹیم پشاور زلمی کے لئے 2 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپو رٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پی ایس ایل فائنل کا دوسرا ایڈیشن جیتنے والی پشاور زلمی کو اپنے صوبے میں آنے کی دعوت دی ہے۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔