Cloud Front
Security Firces

کراچی :سی ٹی ڈی کی کورنگی میں کارروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک

کارروائی کے دوران چار دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا گیا ، ملزم نیول بسوں اور چودھری اسلم پر حملے میں ملوث تھے

کراچی: کراچی کو بڑی تباہی سے بچالیا گیا ، سی ٹی ڈی نے کورنگی مہران ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو ہلاک اور چار کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نیول بسوں اور چودھری اسلم پر حملے میں ملوث تھے۔ 500 کلو سے زائد بارود ، خودکش جیکٹس اور راکٹ لانچرز برآمد ہوئے۔ ملک دشمنوں کے گرد گھیرا مزید تنگ ، کراچی میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی ، شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ سی ٹی ڈی نے کورنگی مہران ٹاؤن میں آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد کو ہلاک اور چار کو گرفتار کرلیا۔ دہشتگردوں کے قبضے سے 500 کلو سے زائد بارود ، خودکش جیکٹس اور راکٹ لانچر برآمد ہوئے۔

ایس ایس پی عمر شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ ہلاک دہشتگرد کی شناخت دلدار عرف چاچا کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم کے نعیم بخاری گروپ سے تھا۔ انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کا کہنا تھا کہ ملزمان نیول بسوں اور چودھری اسلم پر حملے میں ملوث تھے۔ دوسری طرف شہر قائد میں رات گئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کیا۔ شاہ فیصل کے علاقے کینٹ بازار سے 18 افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ڈیفنس کے علاقے سے پولیس نے ایک ڈاکو بھی گرفتار کیا ۔