Cloud Front
Indian forces

چھٹی نہ ملنے کے باعث بھارتی اہلکار نے خود کشی کرلی

روشن سنگھ نے چھٹی نہ ملنے کے باعث خود کو گولی مار دی

راولاکوٹ : پونچھ کے علاقے میں ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی سیز فائر سے ملحق بھارتی مقبوضہ پونچھ کی حدود میں قائم قابض بھارتی فوج کی 39 راشٹریہ رائفل کے سپاہی روشن سنگھ نے سروس رائفل سے خودکوگولی ماردی اس خودکشی کے بعد کشمیر میں بھارتی فوج کی خود کشی کی تعداد 379 ہوگئی فوجی اہلکار کی نعش کو بھارتی فورسز نے تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردیں اس سے قبل پونچھ سیکٹر کے ہی علاقے من کوٹ میں تعینات پرمود کمار نامی بھارتی فوجی نے بھی چھٹی نہ ملنے پر خود کشی کرلی تھی