Cloud Front
High Court

سرتاج عزیز اور طارق فاطمی کوعہدے سے برطرف کرنے کے لئے درخواست دائر

لاہور: مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی کو عہدے سے برطرف کرنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی۔یہ درخواست سرفراز حسین ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی کی تعیناتیاں کابینہ کی منظوری کے بغیر کی گئیں۔درخواست میں کہا گیا کہ ملکی مفاد کا تقاضا ہے کہ مستقل وزیر خارجہ تعینات کیا جائے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ مشیر خارجہ اور معاون خصوصی غیر قانونی طور پر وزیر خارجہ کے اختیارات استعمال کر رہے ہیں۔وزارت خارجہ کے اجلاسوں کی صدارت کرتے اوراحکامات دیتے ہیں اوربین الاقوامی معاملات میں وزیر خارجہ کی حیثیت سے شرکت کرتے ہیں۔درخواست گزار نے مزید کہا کہ قانون کے تحت طارق فاطمی اور سرتاج عزیز اپنی گاڑی پرپاکستانی جھنڈا بھی نہیں لگا سکتے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے نوٹیفیکیشن کے برعکس اختیارات استعمال کرنے پر عدالت مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی کی تعیناتی کو کالعدم قرار دے۔