Cloud Front

طاہر اشرفی حمایت کیلئے علماء کو دھمکیاں دے رہے ہیں، زاہد محمود قاسمی

اسلام آباد: پاکستان علماء کونسل کے چیرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہاہے کہ سابق چیرمین حافظ طاہر اشرفی اپنی برطرفی کے بعد مرکزی شوریٰ کے اراکین سمیت وابستہ علماء کرام کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ میری حمایت کرو بصورت دیگر اپ کے نام شیڈول فور میں ڈلوا دونگا انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سمیت ملک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ سابق چیرمین کے ان غیر قانونی اقدامات اور دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے اور غیر ملکی این جی اوز سمیت کئی ممالک سے خفیہ معاہدوں کی تحقیقات کی جائیں۔