Cloud Front
khamna mi e

خامنہ ای کے جانشین کے چناؤ کے لیے خفیہ کمیٹی کا انکشاف

تہران : ایران کی خبر گان کونسل کے ترجمان نیاحمد خاتمی نے انکشاف کیا ہے کہ رہ برانقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای کے جانشین کے انتخاب کے لیے ایک خفیہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ خفیہ کمیٹی کی تشکیل نے ایک بار پھر ایرانی سپریم لیڈر کی کینسر کے باعث خرابی صحت کے حوالے سے سامنے آنے والی قیاس آرائیوں اور خبروں کے شکوک و شبہات میں اضافہ کردیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خبر گان کونسل کے چیئرمین محمد خاتمی نے تہران میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ سپریم لیڈر کے جانشین کے انتخاب کے لیے قائم کردہ خفیہ کمیٹی ایران کے متعدد مذہبی رہ نماؤں کی پروفائلز پر غور کررہی ہے کہ آیا خامنہ ای کی وفات کی صورت میں ان میں سے کون ان کا جانشین بن سکتا ہے۔