Cloud Front
ICC

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم اورورلڈالیون کاستمبرمیں لاہورمیں ٹاکراہوگا،4ٹی ٹونٹی میچزہوں گے،نجم سیٹھی نے خوشخبر ی دیدی

اسلام آباد: پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے ،پاکستان کرکٹ ٹیم اورورلڈالیون کاستمبرمیں لاہورمیں ٹاکراہوگا،4ٹی ٹونٹی میچزہوں گے ۔برطانوی اخبارکے مطابق آئی سی سی کے سیکورٹی انچارج جائزکلارک نے ستمبر میں ورلڈالیون کوپاکستان لانے کاعندیہ دیدیاہے ۔نجم سیٹھی نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آئی سی سی سے رابطے میں ہیں ۔ستمبرمیں آزادی کپ ہوگا،ہم ویسٹ انڈیزسے بھی رابطے میں ہیں ،برطانوی اخبارکے مطابق ورلڈالیون لاہورمیں 22،23،28اور29ستمبرکو4ٹی ٹونٹی میچزکھیلے گی ورلڈالیون ٹیم کے کھلاڑی کاابھی فیصلہ نہیں ہوا