Cloud Front

اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی میں 90 دن کے لیے توسیع، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی میں مزید 90روز کی توسیع کردی گئی، وزارت داخلہ نے فوج کے 350 جوانوں کی تعیناتی میں توسیع کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔پیر کے روز وزارت داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی کی مدت میں مزید 90 دن کی توسیع کی گئی ہے، چیف کمشنر اسلام آباد نے 21 فروری کو وفاقی حکومت سے فوج کی تعیناتی میں توسیع کی درخواست دی تھی۔فوج کو آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ہے، واضح رہے کہ وفاقیاسلام آباد میں 2014ء کے تحریک انصاف کے دھرنے سے قبل پہلی بار فوج کو تعینات کیا گیا تھا،سال 2014 سے اب تک فوج کی تعیناتی میں توسیع دی جاتی رہی ہے اور اب ایک بار پھر توسیع دی گئی ہے ۔