Cloud Front

تحریک انصاف کی جانب سے انتخابی اصلاحات کا جامع اور حتمی مسودہ تیار

تحریک انصاف کی جانب سے انتخابی اصلاحات کا جامع اور حتمی مسودہ تیار
انتخابی اصلاحات کا حتمی مسودہ منظوری کیلئے چیئرمین تحریک انصاف کے سامنے پیش کردیا جائے گا: جہانگیر ترین
سمندر پار پاکستانیوں کو آئندہ انتخابات میں رائے دہی کا حق دلوانے کیلئے الیکشن کمیشن پر دباؤ بڑھائیں گے
الیکشن کمیشن نادرا کی سفارشات مدنظر رکھ کے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حق رائے دہی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے
صوبائی کمشنرز کی شفاف اور مؤثر تعیناتی کے عمل کی بہتری پر کام کیا ہے ، مرکزی سیکرٹری پی ٹی آئی کی زیر صدار ت اجلاس

اسلام آباد: تحریک انصاف کی جانب سے انتخابی اصلاحات کا جامع اور حتمی مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔ منگل کو تحریک انصاف کی انتخابی اصلاحات کمیٹی کااہم ترین اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہو۔ اجلاس کی صدارت مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کی۔ اجلاس کے حوالے سے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کا حتمی مسودہ منظوری کیلئے چیئرمین تحریک انصاف کے سامنے پیش کردیا جائے گا۔چیئرمین تحریک انصاف کی منظوری سے حتمی مسودہ حکومت کو دیا جائے گا۔جہانگیر ترین نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو آئندہ انتخابات میں رائے دہی کا حق دلوانے کیلئے الیکشن کمیشن پر دباؤ بڑھائیں گے

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نادرا کی سفارشات مدنظر رکھ کے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حق رائے دہی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے۔ووٹ کی پرچی کے تقدس اور تحفظ کیلئے خصوصی سفارشات مرتب کی ہیں۔انہوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے حال ہی میں تعینات کئے گئے کمشنرز کی تقرری پر انتہائی تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ان تعیناتیوں پر مفصل وضاحت ضروری ہے۔صوبائی کمشنرز کی شفاف اور مؤثر تعیناتی کے عمل کی بہتری پر کام کیا ہے۔الیکشن کمیشن کی انتظامی، مالی اور قانونی خودمختاری کیلئے جامع طریقہ کار تجویز کر رہے ہیں.