Cloud Front
Mustafa Kamal

خواتین کو شامل کئے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی، سید مصطفی کما ل

کراچی : پاک سر زمین. پار ٹی کے چیئرمین سید مصطفی کما ل نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی خواتین کو عالمی یوم خواتین کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو شامل کئے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع اہنے ایک خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو عزت واحترام کا مقام دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پی ایس پی خواتین کو معاشرے میں ہر شعبہ زندگی میں برا بری کے حقوق کی دلانے کی جدوجہد کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر لانے کے لئے خواتین کو جدید علوم سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔