Cloud Front
Trump

اوباما نے گوانتانامو سے ’خطرناک قیدی رہا کیے، ٹرمپ کا الزام

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سابق امریکی صدر باراک اوباما کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ اْنھوں نے گوانتانامو بے کے فوجی حراستی مرکز سے مبینہ ’’خطرناک قیدیوں‘‘ کو رہا کر دیا تھا، جنھوں نے پھر سے’’میدانِ جنگ کا رْخ کیا‘‘ سماجی رابطوں کی ایک ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اس تنصیب کو جاری رکھیں گے، قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ بند کریں گے اور ممکنہ طور پر نئے قیدی وہاں بھیجیں گے۔