Cloud Front
Donald Trump

وائٹ ہاؤس میں کسی قسم کی افراتفری کا تاثر بے بنیاد ہے، ٹرمپ

آپ جعلی خبروں کے جھانسے میں نہ آئیں کہ ٹرمپ انتظامیہ کسی بڑی اندرونی رسہ کشی میں الجھی ہوئی ہے،امریکی صدر

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف چھپنے والی میڈیا رپورٹوں کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کو کوئی بحرانی صورت حال درپیش ہے۔ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ بیان تحریر کیا ہے کہ ’’آپ جعلی خبروں کے جھانسے میں نہ آئیں کہ ٹرمپ انتظامیہ کسی بڑی اندرونی رسہ کشی میں الجھی ہوئی ہے‘‘۔ بقول صدر، ’’ہم بہترین طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں، اور اہم معاملات پر اقدام کر رہے ہیں‘‘۔ٹرمپ نے یہ ردِ عمل کئی دِنوں سے امریکہ کے اہم ذرائع ابلاغ پر آنے والی رپورٹوں کے جواب میں دیا ہے، جن میں کہا گیا تھا کہ مبینہ تنازعات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں جن سے خوش اسلوبی سے نبردآزما نہ ہونے پر وہ عملے سے برہم ہیں۔ ٹرمپ نے ایسی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے بارہا کہا ہے کہ یہ ’’جعلی خبریں‘‘ ہیں، جن میں نامعلوم ذرائع سے منسوب من گھڑت کہانیاں پیش کی گئی ہیں۔