Cloud Front
PCB

پا کستا ن نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی با ضا بطہ دعوت دے دی

مہما ن ٹیم کے لیے ہر طر ح کے منا سب اقداما ت اٹھا ئیں گے ، ریاض پیرزادہ
زمبابوے کے وزیر کھیل کا پی ایس ایل فائنل کے انعقاد پر خوشی کا اظہار

اسلام آباد : وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ سے زمبابوے کے وزیر کھیل نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان بدھ کے روز یہاں ہونے والی ملاقات میں زمبابوے کے وزیر کھیل نے پاکستان میں پی ایس ایل فائنل کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور اس کے لئے بہتر سکیورٹی انتظامات پر حکومت کو مبارک باد دی ۔ وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کی جانب سے نہ صرف زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کو باضابطہ پاکستان آنے کی دعوت دی گئی بلکہ اس حوالے سے مناسب اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی گئی جبکہ پی ایس ایل فائنل کے انعقاد اور اس کے لئے حکومتی اقدامات کو سراہنے پر زمبابوے کے وزیر کا شکریہ ادا کیا گیا