Cloud Front
ECP

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اردو میں اپنی ویب سائٹ متعارف کرا دی

پشاور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اردو میں اپنی ویب سائٹ متعارف کرا دی ہے ۔ اردو میں نئی ویب سائٹ پر نئے اقدامات ، انتخابات ، سیاسی جماعتوں ، نمائندوں کے لئے ووٹروں کے لئے معلومات دی گئی ہے ۔ سیاسی جماعتوں کی فہرستیں ، انتخابی نشانات کی فہرستیں اردو میں ہے ۔ حلقہ بندیوں کی تفصیلات تاحال صوبے کے ویب سائٹ پر موجود نہیں ہے۔ تاہم اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات سمیت دیگر اہم معلومات ویب سائٹ پر شامل نہیں کی گئی ہے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اس سے قبل ویب سائٹ انگریز ی میں تھی تاہم اب اسے اردو میں کردیا گیا ہے ۔ تاہم انگریزی میں بھی تفصیلات موجود ہے ۔ اردو کی ویب سائب پرعام انتخابات ، سینٹ کے انتخابات، مقامی حکومتوں کے انتخابات ، جی آئی ایس پولنگ سکیم کی تفصیلات بھی ہیں