Cloud Front
Line Of Control

بھارتی فوج کی ایک بار پھر ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، خاتون زخمی

بھارتی فوج کی ایک بار پھر ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، خاتون زخمی
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے پاکستانی خاتون زخمی
پا ک فو ج کی بھر پو ر جوابی کا روائی پر دشمن کی گنیں خا مو ش ہو گئیں

راولپنڈی، مظفر آ با د: بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہو گئی۔جب کہ پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی پر ہندوستانی فوج نے فائرنگ روک دی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے بھمبر کے مقام بروہ میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فورسز کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا، جس کے بعد ہندوستانی فوج نے فائرنگ روک دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج ہر قسم کی مہم جوئی کا جواب دینے کے لئے تیار ہے۔

گزشتہ ماہ کے دوران بھارتی فوج نے چندروٹ ، نکیال ، بروہ اور خنجر کے مقامات پر آر پی جی سیون اور آٹو میٹک گرنیڈ لانچر سے بلااشتعال فائرنگ کی جس کامنہ توڑ جواب دیا گیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ 26 فروری کو بھی آزاد جموں و کشمیر کے ضلع کوٹلی میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 4 خواتین زخمی ہوئی تھیں۔اس سے ایک روز قبل 25 فروری کو بھی بھارت کی اشتعال انگیز فائرنگ کے باعث نکیال سیکٹر کے قریب گاؤں بالاکوٹ کی 64 سالہ خاتون نذیرت بی بی زخمی ہوگئی تھیں۔علاوہ ازیں 25 فروری کو ہی سیالکوٹ میں غلطی سے ورکنگ باؤنڈری کراس کرنے والی معمر پاکستانی خاتون ہندوستان کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئیں تھیں۔یاد رہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات میں اڑی حملے کے بعد سے کشیدگی پائی جاتی ہے اور ہندوستان کی جانب سے متعدد مرتبہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری کی خلاف ورزی کی جاچکی ہے