Cloud Front

وفاقی پولیس کااہلکارڈاکوؤں کاساتھی نکلا، ڈاکوکے ساتھ مل کربلیوایریامیں ڈکیتی

سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسے کوہسارپولیس نے ڈکیتی میں ملوث اے ایس آئی عثمان کوگرفتارکرلیا

اسلام آباد : وفاقی پولیس کااہلکارڈاکوؤں کاساتھی نکلا،ڈاکوکے ساتھ مل کربلیوایریامیں ڈکیتی کی،سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسے کوہسارپولیس نے ڈکیتی میں ملوث اے ایس آئی عثمان کوگرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روزکوہسارتھانہ کی پولیس نے اے ایس آئی عثمان کوساتھی سمیت ڈکیتی کے الزام میں گرفتارکیاجوتھانہ پولیس وائس ہیڈکوارٹرمیں تعینات تھا۔اہلکارنے گزشتہ روزڈاکوکے ساتھ مل کراسلام آبادکے علاقے بلیوایریامیں ایک دکان پرڈکیتی کی کوہسارپولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسے اے ایس آئی عثمان کوساتھی سمیت گرفتارکرلیا۔دونوں کوتفتیش کیلئے تھانہ کوہسارمنتقل کیاگیا.