Cloud Front
Qamar Zaman Qaira

صدرمملکت ممنون حسین نے کہاتھاکہ پانامہ قو م کواللہ کی عنایت ہے ،قمرزمان کائرہ

کھلی کتاب کی بات پیپلزپارٹی کاوزیرکرتاتوجیل میں ہوتا،سینٹرل سیلکشن بورڈکی سفارش کے باوجودسینئرافسران کوترقی نہیں دی گئی،نجی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنماقمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ صدرمملکت ممنون حسین نے کہاتھاکہ پانامہ قو م کواللہ کی عنایت ہے ،کھلی کتاب کی بات پیپلزپارٹی کاوزیرکرتاتوجیل میں ہوتا،سینٹرل سیلکشن بورڈکی سفارش کے باوجودسینئرافسران کوترقی نہیں دی گئی ۔بدھ کے روزنجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈگریوں کے مسائل ماضی سے چلے آرہے ہیں ،سینٹرل سلیکشن بورڈنے سینئرافسران کی ترقی کی سفارش کی تھی ۔سفارش کے باوجودسینئرافسران کوترقی نہٰں دی گئی ۔اورجن کاحق نہیں تھاان کوپروموٹ کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ پانامہ کامعاملہ صدرممنون حسین نے خودکہاتھاکہ پانامہ قوم کوخداکاتحفہ ہے ،ایک وزیرنے کہاکہ لوے کے چنے ہیں آسانی سے نیہں چپائے جاسکتے ۔کھلی کتاب کی بات اگرپی پی کاوزیرکرتاتوآج جیل میں ہوتا.