Cloud Front
Ishaq Dar

سوئٹزرلینڈ لوٹی ہوئی پاکستانی دولت کی معلومات فراہم کرنے کو تیار!

دسمبر 2018سے دسمبر 2019تک دیگر ممالک کیساتھ معلومات کا تبادلہ ہوگا ،ملکی ،دولت باہر نہیں بھیجی جاسکے گی، پالیسی بیان

اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیکس چوری کی رقم اب دنیا میں کہیں بھی نہیں جا سکے گی اور دسمبر 2018سے دسمبر 2019تک دیگر ممالک کیساتھ معلومات کا تبادلہ ہوگا جس کے تحت ملک کی دولت باہر نہیں بھیجی جاسکے گی وہ بدھ کو ایوان زیر یں کے جلاس میں پالیسی بیان دے رہے تھے انہوں نے کہا کہ دو ہزار پانچ میں ڈبل ٹیکسیشن کا معاہدہ سوئٹزرلینڈ لینڈ سے کیا تھادو ہزار تیرہ میں ہماری حکومت نے آؤ ای سی ڈی کی تحت سوئٹزرلینڈ لینڈ سے بات کی شپنگ رائلٹی میں ایم ایف این کا اسٹیٹس ہم سے مانگا گیاہماری شرائط پر سوئٹزرلینڈ نیا معاہدہ کرنے پر تیار ہے مارچ اور مئی میں اس معاہدے پر دستخط کرنے جارہے ہیںآؤ ای سی ٹی کی رکنیت کے حوالے سے کافی اجلاس ہوئے ہم نے قوانین بھی بنائے اور جون دو ہزار سولہ میں فنانس بل میں ترامیم کی اب پاکستان او ای سی ٹی کا رکن بن چکا ہے پاکستان کی ٹیکس چوری کی رقم اب دنیا میں کہیں بھی نہیں جا سکی گی۔