Cloud Front

شاہ رخ خان نے پشاور زلمی اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان سیریز کرانے کی پیشکش کر دی

کراچی: بالی ووڈ سٹار اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان نے پشاور زلمی اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان سیریز کرانے کی پیشکش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان نے پاکستان سپر لیگ میں فتخ حاحل کرنے والی پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کو مبارکباد دیتے ہوئے تجویز پیش کی ہے کہ پشاور زلمی اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان نیوٹرل مقام پر سیریز کرا ئی جائے۔اپنے بیان میں شاہ رخ خان نے کہا کہ دونوں حکومتیں رضامند ہو جائیں تو سیریز دبئی یا لندن میں کراسکتے ہیں اور ایک بار یہ سلسلہ شروع ہو گیا تو دونوں ممالک کے درمیان انٹرنیشنل لیول پر بھی کرکٹ کی راہ ہموار ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی شاہ رخ خان کی تجویز پر عملدرآمد کرانے کیلئے پر امید ہیں اور امکان ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان جلد سیریز کا اعلان ہو سکتا ہے۔