Cloud Front

سنی دیول کا بیٹا بھی بالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیار

ممبئی: بالی ووڈ میں ماضی کے مایہ ناز فنکاروں نے اپنے وقت میں تو خوب اداکاری کو جوہردکھا کرنام کمایا اور وہ اپنے بچوں کوبھی بہترین فنکار بنانے کے خواہشمند ہوتے ہیں اوراب اسی نقش قدم پر چلتے ہوئے سنی دیول کے بیٹے بھی جلد ہی فلم نگری میں انٹری دینے والے ہیں۔بالی ووڈ میں کپور خاندان اس حوالے سے بہت شہرت کا حامل ہے جس کی چوتھی نسل انڈسٹری میں راج کررہی ہے اوراب سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور، سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان ، سنیل شیٹھی کا بیٹا ایان شیٹھی اوراب لیجنڈ اداکاردھرمیندرا کی تیسری نسل یعنی ایکشن ہیرو سنی دیول کے بیٹے کرن دیول بھی بالی ووڈ میں جلد ہی انٹری کرنے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل اداکارادیتیہ پنچولی کے بیٹے اورسنیل شیٹھی کی بیٹی نے بھی فلم ہیروسے ڈیبیو کیا تھا جو بالی ووڈ میں کامیاب نہ ہوسکی تھی۔