Cloud Front
kevin peterson

پیٹرسن خواتین کا عالمی دن منانے پر برہم

ایسے دن منانے کا فائدہ صرف چاکلیٹس،پھول اور الکحل بیچنے والوں کو ہی ہوتا ہے ،سابق انگلش کپتان

لندن: سابق کپتان کیون پیٹرسن نے خواتین کے عالمی دن پر لفظوں کے جارحانہ اسٹروکس کھیل ڈالے۔ تیزی سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ وہ اس طرح کے دن نہیں مناتے اور دیکھا جائے تو ویمن ڈے ، ویلنٹائن ڈے یا اور کوئی خاص دن منانے سے صرف چاکلیٹس، پھول اور الکحل بیچنے والوں کی چاندی ہوجاتی ہے اور عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔کیون پیٹرسن کے مطابق سادہ اور آسان بات یہ ہے کہ اگر کسی کو عزت دینا ہو تو اس کا خیال خاص دن نہیں پورے سال رکھا جائے۔