Cloud Front

خالد لطیف اور شرجیل کے ساتھ میرا کیس بھی سنا جائے ، دانش کنیریا

پی سی بی کا کھلاڑی ہوں پی سی بی میری بات سنے، پاکستانی ٹیم میں کھیلنے کا موقع فراہم کیاجائے ، وزیراعظم سے فریاد

لاہور: کرکٹ کرپشن کیس میں تاحیات پابندی کے شکار کرکٹر دانش کنیریا نے وزیراعظم نواز شریف سے فریاد کی ہے کہ انہیں بھی پاکستانی ٹیم میں کھیلنے کا موقع دیا جائے۔ان کا کہنا ہے کہ محمد عامر کیلئے دروازے کھلے ہیں تو پھر میرے لیے کیوں نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانش کنیریا نے وزیر اعظم سے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ خالدلطیف اور شرجیل کیساتھ میرا کیس بھی سنا جائے اور میرے خلاف جوبھی ثبوت ہیں سامنے لائے جائیں۔دانش کنیریا نے کہا کہ نجم سیٹھی،شہریارخان سے بارہااپیل کی لیکن کوئی نہیں سنتا، میں پی سی بی کا کھلاڑی ہوں پی سی بی میری بات سنے۔انہوں نے کہا کہ محمد عامرکے معاملے میں بورڈ کاکردار مختلف ہے۔دانش کنیریاکا کہنا تھا کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے میرے خلاف جابرانہ فیصلہ کیا تھا۔یاد رہے کہ دانش کنیریا پر انگلش کرکٹ بورڈ نے 2012میں تاحیات پابندی عائد کی تھی، دانش کنیریا پر انگلش کاؤنٹی میں میچ فکسنگ کروانے کا الزام لگا تھا۔