Cloud Front
Imran-Khan

پشاورزلمی کیلئے 2 کروڑ روپے انعام کا اعلان، عمران خان نے پرویز خٹک سے وضاحت مانگ لی

پشاور زلمی کیلئے 2 کروڑ روپے انعام کا اعلان
عمران خان پرویز خٹک سے ناراض،وضاحت مانگ لی

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے پشاور زلمی کیلئے 2 کروڑ روپے کے انعام کے اعلان پر عمران خان نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پرویز خٹک سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی وضاحت مانگی ہے اور پرویز خٹک کو کہا کہ آپ نے کس بنیاد پر عوام کی رقم پرائیوٹ کلب کیلئے اناؤنس کی ہے۔یاد رہے کہ پرویز خٹک نے پی ایس ایل کا فائنل جیتنے کے بعد پشاور زلمی کیلئے 2 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا تھا جبکہ عمران خان شروع دن سے ہی پی ایس ایل کا لاہو رمیں فائنل کرانے کیخلاف تھے اور اس فیصلے کو پاگل پن قراردیا تھا اور غیرملکی کھلاڑیوں کو ’پھٹیچر ‘ اور’ ریلو کٹے‘ کہہ کر مخاطب کیا تھا۔#/s#