Cloud Front

ہالی ووڈ اداکارہ سکارلٹ جوہانسن شوہر سے علیحدگی کیلئے عدالت پہنچ گئی

لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ اسکارلٹ جوہانسن، نے اپنے شوہر سے علیحدگی کے لیے عدالت سے رجو ع کر لیا ہے۔ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’ایونجرز‘ کی خوبصورت اداکارہ سکارلٹ جوہانسن نے اپنے فرانسیسی شوہر روز ڈوروتھی ڈوریاک سے طلاق کے لیے کاغذات عدالت میں جمع کرادیے ہیں۔32سال کی اداکارہ کی شادی2014 میں ہوئی، جس سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ سکارلٹ کے شوہر سے بریک اپ کی خبریں جنوری سے آرہی تھیں۔ روز ڈوروتھی ڈوریاک کے وکلا نے اس طلاق کو صدمہ قرار دیا ہے۔