Cloud Front
Karan Johar

کرن جوہر کا مشورہ، کنگنا رناوت کا کرارا جواب

میں تھک چکا ہوں کنگنا کے ہر وقت عورت ہونے کی حیثیت سے خود کو مظلوم ثابت کرنے پر، آپ ہر وقت خود کو مظلوم ثابت نہیں کرسکتے، کرن

ممبئی: بولی وڈ میں دو اداکاراؤں کے درمیان جاری لڑائی تو عام سی بات ہے، لیکن اداکارہ کنگنا رناوٹ اور ہدایت کار کرن جوہر کے درمیان جاری جنگ نے سب کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی ہے۔کچھ روز قبل کرن جوہر نے اداکارہ کنگنا رناوٹ کو مشورہ دیا تھا کہ اگر انہیں بولی وڈ میں اتنے مسائل کا سامنا ہے تو بہتر ہیں وہ اسے چھوڑ کر چلی جائیں۔کرن جوہر نے کہا تھا کہ ‘جب کنگنا نے مجھ پر اقرباء4 پروری کا الزام لگایا تو اب میں ان سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ مجھے خوشی ہے کہ وہ جانتی ہیں اس کا مطلب کیا ہے، اقرباء4 پروری ہوتا کیا ہے؟ کیا میں اپنے بھانجوں بھتیجوں، بیٹیوں، بیٹوں کو بولی وڈ میں پروموٹ کررہا ہوں؟ اور ان 15 ہدایت کاروں کا کیا جن کا بولی وڈ سے کوئی تعلق نہیں لیکن میری وجہ سے وہ انڈسٹری میں کافی آگے ہیں’۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ‘میں تھک چکا ہوں کنگنا کے ہر وقت عورت ہونے کی حیثیت سے خود کو مظلوم ثابت کرنے پر، آپ ہر وقت خود کو مظلوم ثابت نہیں کرسکتے، ہر وقت ایک دکھی کہانی نہیں سنا سکتے، اگر بولی وڈ اتنا ہی بْرا ہے تو اسے چھوڑ دیں’۔کنگنا رناوٹ کا کہنا تھا کہ ‘میں نہیں کہہ سکتی کہ کرن جوہر اقرباء4 پروری کے بارے میں کتنا جانتے ہیں، اگر ان کا ایسا مانا ہے کہ صرف بیٹوں، بیٹیوں، بھانجوں کو کام دینا اقرباء4 پروری ہے تو میں کچھ نہیں کہہ سکتی، لیکن ایسا کہنا کہ وہ مجھے کام نہیں دینا چاہتے یہ ایک فنکار کا مذاق اڑانا ہے، اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کرن جوہر کی یاداشت کافی خراب ہے، کیوں کہ میں ان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم انگلی میں کام کرچکی ہوں، اور اس ہی وقت ہمیں اندازہ ہوگیا تھا کہ شاید ہم ایک ساتھ کام نہیں کرپائیں گے’۔کنگنا نے مزید کہا کہ ‘مجھے یہ بھی نہیں سمجھ آرہا کہ اپنی بات بولنے کے لیے کرن جوہر نے مجھے پلیٹ فارم کیسے دیا،

میں اس سے قبل کئی ایسے پلیٹ فارمز پر بات کر چکی ہوں جہاں کئی بین الاقوامی ستارے میرے ساتھ موجود تھے، اگر انہوں نے ایسا کہا کہ انہوں نے مجھے بات کرنے کا موقع دیا تو یہ ایک فنکار کی بیعزتی ہے، اور خیال رہے کہ میں کرن جوہر کے پانچویں سیزن میں شریک ہوئی، ان کی ٹیم میری ٹیم سے کئی ماہ سے درخواست کررہی تھی کہ میں اپنی تاریخ دوں’۔کنگنا کا کہنا تھا کہ ‘لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ کرن جوہر ایک عورت کو عورت ہونے کی وجہ سے شرمندہ کررہے ہیں، یہ وومن کارڈ اور وکٹم کارڈ کیا ہوتا ہے؟ اس طرح کی بات سے وہ تمام خواتین کو ذلیل کررہے ہیں، خاص کر ان خواتین کو جنہیں اپنی زندگی میں کئی خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وومن کارڈ کسی حاملہ خاتون کی مدد کرسکتا ہے، یہ اس وقت مدد کرسکتا ہے جب کسی خاتون کو کوئی خطرہ یا ڈر ہو، اور ایسے ہی وکٹم کارڈ (مظلوم) میری بہن رنگولی جیسی خواتین کے لیے ہے جو تیزاب گردی کا شکار ہیں اور اپنے حق کے لیے عدالتوں میں کھڑی ہیں