Cloud Front
PIA pakistan

پی آئی اے نااہلی : لاہور سے کراچی جانے والی پرواز میں سیٹوں سے زائد ٹکٹ فروخت کردیئے

لاہور: پی آئی اے نااہلی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز میں سیٹوں سے زائد ٹکٹ فروخت کردیئے
انکشاف اس وقت ہوا جب مذکورہ پرواز کے مسافر کراچی جانے کے لئے ایئرپورٹ پہنچے تو جہاز کی سیٹوں کے مطابق مسافر پہلے ہی جہاز میں سوار ہوچکے تھے

لاہور: قومی ایئر لائن پی آئی اے نے لاہور سے کراچی جانے والی پرواز میں سیٹوں سے زائد ٹکٹ فروخت کردیئے ۔پی آئی اے کی اس نااہلی کا انکشاف اس وقت ہوا جب مذکورہ پرواز کے مسافر کراچی جانے کے لئے ایئرپورٹ پہنچے تو مسافروں کو بتایا گیا کہ جہاز کی سیٹوں کے مطابق مسافر جہاز میں سوار ہوچکے ہیں جس پر مسافروں نے احتجاج کیاتو پھر ایک نیا انکشاف سامنے آیا کہ جہاز کی سیٹیں کم تھی جبکہ پی آئی اے حکام نے 40مسافروں کو جہاز پر سوار ہونے سے روک دیا ۔رہ جانے والے مسافروں کا کہنا تھا کہ جہاز کے عملہ نے اپنے من پسند لوگوں کو جہاز میں بیٹھنے کی اجازت دے دی اورانہیں سفرسے محروم کردیا ۔واضح رہے کہ کراچی روانہ ہونے سے رہ جانے والے 40مسافروں نے مہنگے ٹکٹ خرید رکھے ہیں