Cloud Front

امریکا نے برطانوی شہریوں کے وائیٹ ہاؤس کا وزٹ کرنے کی سہولت ختم کردی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی شہریوں کے وائیٹ ہاؤس کا وزٹ کرنے کی سہولت فی الحال ختم کر دی ہے غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان دنوں تازہ اطلاعات یہ سامنے آئی ہیں کہ ڈونلڈ برطانوی شہریوں کے وائیٹ ہاؤس میں وزٹ کے حامی نہیں ہیں۔ اس لیے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے وائیٹ ہاؤس کا وزٹ کرنے کی سہولت فی الحال ختم کر دی گئی ۔امریکی حکومت کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ اگر کوئی غیرملکی شہری وائیٹ ہاؤس کا وزٹ کرنا چاہے تو اسے واشنگٹن میں موجود اپنے سفارت کانے کے ذریعے درخواست دینا ہوگی۔

سفارت خانہ امریکی حکام سے رابطہ کرے جس کے بعد درخواست گذار کو 45 منٹ کے وزٹ کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ واشنگٹن میں قائم برطانوی سفارت خانے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی سفارت خانہ فی الحال اپنے ملک کے شہریوں کو وائیٹ ہاؤس کی سیر کی سہولت فراہم کرنے سے قاصر ہے۔ یہ سلسلہ غیر معینہ مدت تک بند ہے۔برطانوی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کی طرف سے انہیں بتایا گیا ہے کہ وہ فی الحال اپنے شہریوں کی وائٹ ہاؤس کی سیر کا سلسلہ روک دے۔اس کے ساتھ ساتھ سفارت خانے کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں کسی برطانوی باشندے کی طرف سے وائیٹ ہاؤس کی سیر کی درخواست موصول بھی نہیں ہوئی ہے۔