Cloud Front
Abu-Bakr-al-Baghdadi

ابوبکر البغدادی سمیت اہم کمانڈرز موصل سے فرار

شہر میں صرف ڈھائی ہزار جنگجو باقی ہیں، جو قدیم شہر میں پناہ لیے ہوئے ہیں،۔ امریکی حکام

موصل: دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی اپنے اہم کمانڈروں سمیت عراق کے شہر موصل سے فرار ہو گئے۔ امریکی حکام کے مطابق شہر میں صرف ڈھائی ہزار جنگجو باقی ہیں، جو قدیم شہر میں پناہ لیے ہوئے ہیں،شدت پسند تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی اور اہم کمانڈرز موصل چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔ عراق فوج شہر میں داخل ہونے کی تیاری کر رہی ہے لیکن ابھی تک ایسا کوئی حکم جاری نہیں ہوا،

تاہم شہر کے بیرونی حصے میں بارودی سرنگوں کی صفائی کا کام جاری ہے۔ایک اندازے کے مطابق شام اور عراق میں کل 15 ہزار جنگجو باقی رہ گئے ہیں جن میں سے ڈھائی ہزار موصل میں لڑ رہے ہیں۔ حکام کے مطابق موصل اور الرقہ بھاگنے والے جنگجو دریائے فرات کی وادی میں اکٹھے ہو رہے ہیں۔