Cloud Front

پاک، بھارت کشیدگی ایٹمی تنازع میں تبدیل ہوسکتی ہے، امریکی جنرل

بھارت کی جانب سے پاکستان کو تنہا کر نے کی کوششیں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ میں بڑی رکاوٹ ہیں،جنرل جوزف وٹل کی سینیٹ کی آرمڈ فورسز کمیٹی کو بریفنگ

واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ کے جنرل جوزف وٹل نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اس کی جانب سے پاکستان کو تنہا کر نے کی کوششیں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری میں بڑی رکاوٹ ہیں اور پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی تنازع میں تبدیل ہوسکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈجنرل جوزف وٹل نے سینیٹ کی آرمڈ فورسز کمیٹی کو بریفنگ میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھ کر ایٹمی تنازع میں تبدیل ہوسکتی ہے۔

دونوں جانب سے حملے اور ردعمل دونوں ملکوں کے لیے خطرناک ہے۔جنرل جوزف نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششیں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ میں رکاوٹ ہے۔ بھارتی پالیسی دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید خرابی کا باعث بن رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں پڑوسی ملکوں کو تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لئے بات چیت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے ، دہشت گردی کے حوالے سے امریکی جنرل نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مؤثر اقدامات اٹھائے ہیں پڑوسی ملک کی جانب سے پاکستان کیخلاف الزامات اور اسے تنہا کرنے کی کوششیں دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ کو متاثر کرسکتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بھارت سرحد پار سے ہونے والے حملوں کے لئے فکر مند ہے ،دونوں جانب سے حملے اور ردعمل دونوں ملکوں کیلئے خطرناک ہے۔جنرل جوزف ووٹل کا کہنا تھاکہ پاکستان اور افغانستان نے عدم استحکام میں کمی کیلئے مثبت اقدامات اٹھائے ، پاک افغان افواج کے درمیان بہترین تعاون دیکھا جا رہا ہے ۔