Cloud Front

آئی سی سی ٹاسک فورس سربراہ جائلز کلارک نے دورے کے دوران لاہور کو سیف سٹی قرار دیدیا

اپریل میں آئی سی سی بور ڈ اجلاس میں ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان سے متعلق اہم فیصلہ کیا جائے گا

لاہور: آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک پاکستان آئے تو لاہور میں سیف سٹی پروجیکٹ اور سیکیورٹی انتظامات سے خاصے مطمئن تھے، انھوں نے فروری میں ہونے والی آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں ارکان کو اعتماد میں لیتے ہوئے انھیں پی ایس ایل فائنل کے موقع پر اپنے سیکیورٹی ماہرین لاہور بھجوانے کا مشورہ دیا تھا جبکہ 5 مارچ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا فیصلہ کن میچ دیکھنے کیلیے آئی سی سی کے ساتھ انگلینڈ، آسٹریلیا، سری لنکا، بنگلہ دیش اور زمبابوے کرکٹ بورڈ کے عہدیدار و سیکیورٹی منیجرز بھی آئے تھے۔دوسری جانب آئی سی سی ترجمان کا کہنا ہے کہ اپریل میں ہونے والے بورڈ اجلاس میں لاہور میں فائنل دیکھنے والوں کی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا، ارکان پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے حوالے سے ٹاسک فورس کی سفارشات پر مزید بات کرینگے۔