Cloud Front

بھارتی حکام نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے طلباء کو رینجرز کے حوالے کر دیا

لاہور: بھارت سے رہائی پا کر دو بے گناہ طالبعلم احسن خورشید اور فیصل اعوان کو بھارت نے واہگہ بارڈر پر رینجرز حکام کے حوالے کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز بھارت میں اڑی واقعہ میں بے گناہ ثابت ہونے کے بعد رہائی پانے والے دونوں طالبعلم احسن خورشید اور فیصل اعوان غلطی سے سرحد پار کرگئے تھے جنہیں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے مکمل تحقیقات کے بعد دونوں طالبعلموں کو بے گناہ قرار دیدیا ۔

بھارت نے احسن خورشید اور فیصل اعوان کو اڑی واقعہ میں ملوث کرنے کی ناکام کوشش کی تھی لیکن بھارتی تحقیقاتی اداروں نے دونوں طالبعلموں کو بے گناہ قرار دیا پانچ ماہ بعد بے گناہی ثابت ہونے پر رہا ہونے والے دونوں طالبعلموں کو آنکھوں پر پٹی باندھ کر امرتسر اٹاری سرحد کے ذریعے پاکستان کے واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز کے حوالے کردیا اس موقع پر طالبعلموں کے عزیز واقارب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا وطیرہ ہے کہ وہ خواہ مخواہ پاکستان پر الزام تراشی کرتا رہتا ہے چودہ سال کے بچے دہشتگردی یا دہشتگردو ں کے سہولت کار کیسے ہوسکتے ہیں پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں کو ایسے واقعات سے گریز کرنا چاہیے