Cloud Front

پی ایس ایل فکسنگ الزام، تحقیقات مکمل ہونے تک محمد عرفان کو دوبارہ موقع نہ دینے کا فیصلہ

کراچی: پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث ہونے کی بناء4 پر محمد عرفان کو تحقیات کے مکمل ہونے تک دوبارہ کھیلنے کا موقع نہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔نجی ٹی وی سماء4 کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باؤلر محمد عرفان کیخلاف اینٹی کرپشن یونٹ میں تحقیقات کی جارہی ہیں ور ان کے فون کالز کا جائزہ لیا جارہا ہے۔فاسٹ باؤلرکے بکی یوسف سے ملاقات کے الزام کے بعد ویڈیو انٹرویو بھی ریکارڈ کیا گیا۔یاد رہے کہ محمد عرفان کے پی ایس ایل کے دوران فکسنگ الزامات پر تحقیقات کی جارہی تھی اور ان کو پی ایس ایل کھیلنے سے بھی نہیں روکا گیا جبکہ خالد لطیف اور شرجیل خان کیخلاف فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ان کو معطل کردیا گیا تھا۔