Cloud Front
foreign office

سمجھوتہ ایکسپریس حملہ کے ماسٹرمائنڈ کی بریت پرپاکستان کاشدیداحتجاج

حملے میں ملوث تمام ملزمان کوفی الفورگرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچایاجائے،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی،احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا

اسلام آباد: پاک بھارت سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین پرحملے کے ماسٹرمائنڈسوامی آسیم آنندکی بھارتی عدالت سے بریت پرپاکستان کاشدیداحتجاج،حملے میں ملوث تمام ملزمان کوفی الفورگرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچایاجائے۔جمعہ کے روزپاکستان میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکودفترخارجہ طلب کرکے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس سے متعلق احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کردیااورکہاکہ بھارت سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کوگرفتارکرکے کٹہرے میں لائے ۔سمجھوتہ ایکسپریس حملے میں 48پاکستانی شہیدہوگئے تھے حملے میں آسیم آنند،کرنل پروہت اوردیگربھارتی فوجی افسران ملوث تھے۔سوامی آسیم آنندنے 2007ء میں حملے کاماسٹرمائنڈہونے کااعتراف بھی کیاتھا۔یادرہے کہ بدھ کے روزبھارتی عدالت نے ملزم سوامی آسیم آنندکوباعزت بری کردیاتھا